پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ گورنرپنجاب کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ واقعہ کی پوری تحقیقات کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ رحمان ملک سے بھی واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے پولی کلینک ہسپتال میں موجود پیپلزپارٹی کے وزراء اورارکان اسمبلی سے بھی اظہارافسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنرکا قتل سوگوارخاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنےکی ہمت عطا فرمائے۔ اس سے پہلے صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبائی حکومت سلمان تاثیرکے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائے گی۔