پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ دوہزارگیارہ کے لئے ابتدائی تیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، شعیب ملک اور دانش کنیریا ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے جبکہ کامران اکمل سکواڈ کا حصہ ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، توفیق عمر، ناصر جمشید، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق، عمر اکمل، اظہرعلی، اسد شفیق، نوید یاسین، کامران اکمل، سرفرازاحمد اورسلمان احمد شامل ہے، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، یاسرعرفات، رانا نوید الحسن،عبدالرحمن، سعید اجمل، یاسر شاہ، ذوالفقاربابر، شعیب اختر، عمر گل، وہاب ریاض، سہیل تنویر، جنید خان، تنویراحمد، اعزازچیمہ اوراسد علی کو بھی سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث سلمان بٹ، محمد آصف اورمحمد عامر سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے جبکہ شعیب ملک اور دانش کنیریا کو اینٹیگریٹی کمیٹی نے کلیئرنس نہیں دی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے ابتدائی سکواڈ کو بیس جنوری کو شارٹ لسٹ کیا جائیگا جبکہ سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے لئے ون ڈے ٹیم کا اعلان ایک ہفتے بعد کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن