سلمان تاثیرکے ان کے محافظ کے ہاتھوں قتل کے بعد صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزراء اورچاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت دیگرتمام وی آئی پی شخصیات کے سکیورٹی سٹاف کی فہرستیں چیک کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی سٹاف کے کوائف دوبارہ جمع کئے جارہے ہیں۔ ان کوائف کی چانچ پڑتال سپیشل برانچ اورحساس اداروں سے کرائی جائے گی۔