صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے گورنرپنجاب کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مقتول کے اہلخانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ سلمان تاثیرکے قتل سے پنجاب کے عوام اور پارٹی کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اورحمزہ شہبازنے گورنر پنجاب سلمان تاثیرکی وفات پران کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اسے پاارٹی اورپاکستان کے لئے نقصان قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگومیں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیربدرکا کہنا تھا کہ قوم اور ملک کے لئے ساری قربانیاں پیپلزپارٹی کی حصے میں آئی ہیں یہ واقعہ اسلام اورپاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
گورنرسلمان تاثیرکی شہادت پراظہارخیال کرتے ہوئے مسلم لیگ قاف کے رہنما خورشید محمود قصوری اور ماروی میمن کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے یہ بات کلیئر ہے کہ انہیں مذہبی انتہاپسندی کا نشانہ بنایا گیا۔