لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور مےں پرچون سطح پر 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 580روپے برقرار رہی، لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف کے مطابق ابھی تک کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، فلور ملز مالکان نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت مےں 10روپے اضافے کے لئے آپس مےں صلاح مشورے کا عمل پیر کو بھی جاری رکھا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کی صدارت مےں آج بروز منگل کو اجلاس ہو رہا ہے جس مےں 20کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت مےں 10روپے اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا فلور مل مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کا قیمتوں مےں ردوبدل نہ کرنے کے بارے مےں کسی قسم کا دباﺅ قبول نہیں کیا جائے گا۔