لاہور (کامرس رپورٹر) پٹرولیم قیمتوں مےں اضافے کے باعث گھی مینوفیکچررز نے 16کلو گھی کے کنستر کی قیمت مےں مزید 30 روپے اضافہ کر دیا جبکہ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، آئل کی فی کلو قیمتوں مےں 10سے 15روپے اضافہ کردیا ہے۔ درجہ اول گھی کے کنستر کی قیمت 2635 سے بڑھ کر 2665 روپے، درجہ دوم گھی کے کنستر کی قیمت 2580 سے بڑھ کر 2610 روپے اور درجہ سوم کے کنستر کی قیمت 2560 سے بڑھ کر 2590 روپے ہوگئی ہے۔ 2 روز قبل بھی گھی کنستر کی قیمت مےں 30 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر ملٹی نیشنل کمپنی کے ایک کلو گھی کے پیکٹ کی قیمت 162سے بڑھ کر 174روپے ہوگئی۔ ذرائع سے یہ بھی پتا لگا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری کے لئے گھی اور کوکنگ آئل کے پرانے سٹاک پر بھی نئی قیمتوں کے لیبل لگا دیئے ہےں۔