لاہور ہائیکورٹ نےوزیراعظم کے خلاف آئین سے روگردارنی کا مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا۔

Jan 04, 2012 | 13:13

سفیر یاؤ جنگ
لاہور ہائیکورٹ میں اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے ، ملک کے چیف ایگزیکٹو ہونے کی حیثیت سےعدالتی فیصلوں اور آئین پرعملدرآمد یقینی بنانا وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ذمہ داری ہے۔ کیس کی اہمیت کے پیش نظر لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عمر عطابندیال نے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔ عدالت عالیہ نے کیس پرفل بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس ناصر سعید شیخ اور جسٹس چوہدری شاہد سعید شامل ہیں۔
مزیدخبریں