سپریم کورٹ میموکیس، پریس کانفرنس کرنے والے حکومتی وکیل بابر اعوان اور وزراء کو توہین عدالت کے نوٹس جاری ۔

Jan 04, 2012 | 14:44

سفیر یاؤ جنگ
سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلے کے خلاف تضحیک آمیز پریس کانفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں یکم دسمبر کو بابر اعوان کی وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کا تحریری متن بھی پڑھ کر سنایاگیا۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ پریس کانفرنس میں عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں توہین کا پہلو بھی نکلتا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے بابر اعوان کے علاوہ خورشید شاہ، فردوس عاشق اعوان اور قمرزمان کائرہ کو توہین عدالت کےنوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کردی۔
مزیدخبریں