”ایک مسلمان جب دوسرے مسلمان بھائی کے لئے اچھا سوچتا ہے، اس کے کسی کام آتا ہے یا اس کی کوئی حاجت پوری کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ذات بڑی غفور الرحیم ہے تو وہ اس انسان کی اس دنیا میں دس حاجات پوری کرتاہے اور جب کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کی ضرورت پوری کرنے کے لئے گھر سے نکلتا ہے تو جیسے ہی وہ پہلا قدم گھر سے باہر رکھتا ہے تو اللہ کے فرشتے اُس کےلئے رحمت کی دعا مانگتے ہیں۔“یہ کہنا تھا مولانا افتخار احمد کا جو ادارہ تشغیل و میانہ طائف میں ملازم ہیں اور ساتھ ہی جالیات دعوة ارشاد کے اُردو ترجمان بھی ہیں۔وہ طائف میں منعقد ہونے والی ایک بہت بڑی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام تشغیل و میانہ سے تعلق رکھنے والے غلام مصطفی عامر نے کیا۔اس تقریب میں کثیر تعداد پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔غلام مصطفی عامر نے ادارہ تشغیل و میانہ میں اچھے عہدے پر فائز ہیں اور تقریباً 25 سال سے طائف میں مقیم ہیں۔ اُن کا شمار سماجی رہنما¶ں میں ہوتا ہے۔وہ پاکستانی بھائیوں کےلئے ہمدردی و خدمات کا دلی جذبہ رکھتے ہیں اور اسی جذبے کے تحت انہوں نے ایک بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا جس میں طائف کی معروف واہم سماجی شخصیات کو مدعو کیا گیا۔تمام شرکاءسے رائے لی گئی کہ کس طرح یہاں رہتے ہوئے ہم پاکستان اورپاکستانی ضرورت مند بھائیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس تمام مشاورت کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔پہلے نمبر پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی جو قونصلیٹ اور مختلف اداروں سے رابطہ کر کے ایسے پاکستانی جو معمولی معمولی جرائم کے باعث طائف جیل میں قید ہیں، کی رہائی کےلئے کوششیں کرے گی۔ مثلاً جیسے کوئی جرمانے کے تحت اگر کوئی پاکستانی جیل میں ہے تو اسے جرمانہ ادا کر کے رہائی دلوانے کی کوشش وغیرہ۔ اس کمیٹی کے لئے راجہ محمد ریاض،ممتاز احمد بڈانی، ڈاکٹر چودھری زاہد، شبیر ملک اور محمد مقصود کو منتخب کیا گیا۔تعلیمی آرگنائزنگ کمیٹی: جو یتیم ناداراور ضرورت مند غریب طلبا وطالبات کی فیسوں کی معاونت اوردیگرتعلیمی معاملات دیکھے گی۔محمدتاج،انجینئر اسد مرزا، محمد مقصود اور شریف احمد خان بڈانی کو اس کمیٹی کے لئے منتخب کیا گیا۔میڈیکل آرگنائزنگ کمیٹی: یہ کمیٹی ہر ڈیڑھ ماہ بعد طائف میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرائے گی جس میں ڈاکٹرز کے علاوہ ضرورت مند پاکستانیوں کےلئے مفت لیبارٹری ٹیسٹ اورفری دوائیاں بھی مہیا کی جائیں گی۔اس کمیٹی کےلئے ڈاکٹرپرویز خان، غلام مصطفی عامر، راجہ کمال خان، ڈاکٹر خورشید انور، محمد تاج اورانجینئر شاہد بٹ کو چنا گا۔تقریبات آرگنائزنگ کمیٹی:جس میں ادارہ تشغیل و میانہ سے تعلق رکھنے والے توقیر عالم،غلام مصطفی عامر،فرید اعوان، عبدالقیوم اورحافظ داکرجذبی کومنتخب کیا گیا۔ یہ کمیٹی مختلف اہم قومی تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں یوم پاکستان یوم قائداعظم و علامہ اقبال و دیگر قومی رہنما عید ملن پارٹی وغیرہ اوراسی طرح کی دیگر تقریبات کا اہتمام کرے گی۔اس موقع پر معروف دینی و سماجی شخصیت حافظ ذاکرجذبی جن کے بغیر کوئی بھی تقریب ادھوری ہے جو نہ صرف طائف بلکہ سعودی عرب کی جانی پہچانی شخصیت ہیں، نے کہا کہ طائف میں چند ماہ قبل پاکستانی ویلفیئر اسیوسی ایشن کی بنیاد رکھی گئی ہے جس کے چیئرمین راجہ ریاض، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد جویو اور جنرل سیکرٹری بندہ¿ ناچیز میں خود ہوں۔اس کے علاوہ کافی تعداد میں اہم شخصیات ہیں جیسا کہ محمد مقصود، محمد تاج، مقصود اقبال بیگ،چودھری زاہد وغیرہ شامل ہیں۔ آج غلام مصطفی عامر نے اس تقریب کا اہتمام کیا ہے۔اس میں جومزیداہم شخصیات موجودہیں جوپہلے قائم کردہ ویلفیئر میں شامل نہیں ہیں۔اب وہ اس ویلفیئر میں شامل ہو چکے ہیں۔ہم سب مل کر انشاءاللہ ان تمام مسائل و معاملات کو مل جل کر آپس کے مشورے سے حل کرنے کی پوری پوری کوششیں کریں گے۔ تقریب کے آخر میں ملکی استحکام و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ تمام مہمانوں کی مختلف سعودی ڈشز سے تواضح کی گئی۔ محمد اقبال بڈانی، شریف احمد بڈانی، شاہد بٹ، محمد تاج، سرفراز احمد چودھری، محمد نواز، عبدالقیوم خاں، علی رضا، شبیر ملک، حاجی صدیق احمد بڈانی، محمد مقصود، ڈاکٹر خورشید انور، محمد طاہر بڈانی، جاوید خان بڈانی، توقیر عالم، ملک آصف، ڈاکٹر پرویز احمد، عاصم شامی کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔