قائداعظم کا137واں یوم ولادت بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا

انصاف سوشل سوسائٹی کے زیر اہتمام مورخہ 27دسمبر بروز جمعرات 2012ءکو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہو ااس کے بعدISSکی جانب سے جناب جہانزیب اکرم نے تنظیم کا مختصر تعارف دیاجس میں بتایا کہ انصاف سوشل سوسائٹی 2007ءسے قائد اعظمؒ کا یوم پیدائش اسی جوش اور جذبے سے مناتی ہے اس کے علاوہ یوم پاکستان اوریوم دفاع کی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے ،ہر لمحہ پر سعودی قانون کی پاسداری کا خیا ل رکھا جاتا ہے پاکستان ایمبیسی کی طرف سے نائب سفیر جناب خیام اکبر صاحب نے شرکت کی انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد سے خطاب کر تے ہو کہا کہ قائد نے کس محنت ، ہمت اور لگن سے پاکستان بنایا اور انہوں نے قائد اعظم کے پیغام کو دہرایا کہ کا م ،کام،کام اور بس کام،مزید انہوں نے کہا کہ آج ہم سب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کو کچھ مسائل کا سامنا ہے لیکن ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہے انہوں نے بتایا کہ کس طرح قائد اعظم نے 1937ءکے انتخابات میں صرف ایک نشست جیتی اورپھر کس استقامت سے 1947ءکے انتخابات میں کلین سویپ کیااسلام ہمیں ہمت کا درس دیتا ہے اور ناامیدی کو گناہ قرار دیتا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے لئے خوش آئند بات ہے کہ ایک جمہوری حکومت نے اپنی مدت پوری کی ہے اوراب فیصلہ عوام کے ہاتھ ہیں اپریل میں الیکشن ہو سکتے ہیں ووٹ کو امانت کے طور پر استعمال کریںاور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ ہاتھوں میں منتقل کریں جناب خیام اکبرنے قائد اعظم کی تصویر کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ میں اس شخص کا ذاتی طور پر مشکور ہوں کہ اس کہ انتھک محنت اورکوشش سے ہمیں ایک آزاد املک حاصل ہو ا انہوں نے نوجوانوں کی طرف اشارہ کرتے ہو ئے کہا کہ ایسامحسو س ہو تا ہے کہ سونامی ریاض میں پہنچ گیا ہے انصاف شوشل سوسائٹی کی پوری ٹیم کی جانب سے سفیر پاکستان کو ایک شیلڈ بھی پیش کئی گئی انصاف سوشل سوسائٹی کے بانی اورسابقہ صدر جناب فواد چوہدری صاحب نے بھی اپنے خطاب میں قائد کے ویژن کی تعریف کی اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ قائد کے پاکستان کی تکمیل میں اپنا پورا کردار ادا کریں زندگی کے مختلف شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے دوسرئے لوگوں نے بھی تقریب میں اپنے خیالات کااظہارکیااوربانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جن میں مکتب دارالسلام کے جناب عبدالمالک مجاہد انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب عمران خان کی قیادت پر بھر پور یقین کا اظہار کیااورکہا کہ عمران خان سے لاکھ اختلافات سہی مگر لیڈرسچااورمحب وطن ہے اور مسلمانوں کی ترقی کا صرف واحد راستہ اللہ اوررسول کے دین پر پوری طرح عمل ہے تبد یلی کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ یہ اب پاکستان کے لئے ناگزیر ہو چکی ہے ،متحد ہ محبان وطن کے جناب شمشاد صدیقی نے خطاب کرتے ہو ئے ISSکی پوری ٹیم کو کامیاب ایونٹ منعقد پرمبارک بادپیش کی ،انصاف سوشل سائٹی کے عتیق احمد رازاور جناب احمد رضا علوی نے خطاب کیا پروگرام کے ہوسٹ جناب راجہ جہانزیب مہناس نے آخر میں تمام شرکاءصحافتی برادری اور مقررین کا شکریہ اداکیااور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دل سوز دعا کروائی اور خادم حرمین شریفن کی درازی عمراچھی صحت کے لئے بھی خصوصی دعاکی گئی جبکہ تمام مقررین نے انصاف سوشل سوسائٹی کو ایک کامیاب پروگرام کرنے پر مبارک باد پیش کی اس پروگرام کو براہ راست سچ ٹی پر پاکستان اوردنیا کے کئی ممالک میں دیکھا اور سنا گیا پروگرام کا باقاعدہ اختتام پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا وہاں موجود تمام حاضرین نے کھڑئے ہو کر ایک ساتھ پڑھا اور پاکستان ، قائد اعظمؒ اور پاک سعودی دوستی زند ہ باد کے نعر ئے لگائے 

ای پیپر دی نیشن