سوئی ناردرن، سدرن کا گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ اوگرا نے مسترد کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیس کمپنیوں نے اضافے کا مطالبہ 2011-12ءکے لئے کیا ہے۔ آٹھ ارب 50کروڑ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ ساڑھے چار فیصد سے زائد گیس چوری اور نقصانات صارفین کو مستقل نہیں کر سکتے۔ سوئی گیس کمپنیوں نے اضافے کی تین وجوہات پیش کی ہیں اور موقف اختیار کیا جہاں حالات خراب ہوں وہاں میٹر ریڈنگ نہیں ہو پاتی۔ گیس کے میٹرز خراب ہونے کی وجہ سے صحیح ریڈنگ نہیں کرتے اوگرا نے جواب میں کہا ہے کہ اتنا اضافہ صارفین پر مستقل کیا گیا تو گیس 11روپے فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...