دوسرے ایک روزہ میچ کی جھلکیاں

Jan 04, 2013

کولکتہ (سپورٹس رپورٹر(٭پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں چوتھا میچ کھیلا گیا٭دونوں ٹیمیں میچ کے آغاز سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی میدان میں پہنچ گئیں تھیں۔٭67 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔ ٭ 386 پاکستانی شائقین کرکٹ جو امارات اور یورپ میں رہتے ہیں میچ دیکھنے کے لئے ایڈن گارڈن سٹیڈیم آئے۔ ٭ایشیائی ممالک کی روایت کولکتہ میں بھی دیکھنے کو ملی جب ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے رجسٹرڈ کلبوں کو دیئے گئے فری ٹکٹس اور پاسز نوجوان سٹیڈیم کے باہر فروخت کرتے دکھائی دیئے۔٭میچ کے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو، ہزار اور پندرہ سو روپے رکھی گئی تھی ۔٭ ممکنہ کسی واقعے سے بچنے کے لئے مغربی بنگال کی صوبائی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔٭سٹیڈیم کے اندر اور باہر تقریباً ساڑھے چار ہزار کے قریب پولیس اور سکیورٹی کے اداروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ سکیورٹی تین حصوں پر مشتمل تھی، جسے تھری ٹائر سکیورٹی کا نام دیا گیا تھا۔ ٭ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ سے ساڑھے چار گھنٹے قبل ہلکی بارش اس کے باوجود بھی میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوا٭دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بغیر تبدیلی کے سکواڈ کو میدان میں اتارا میزبان بھارت کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی، روہت شرما کو ڈراپ کر کے انکی جگہ روندرا جدیجہ کو شامل کیا گیا۔

مزیدخبریں