کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شاہ زیب قتل کیس کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی بجائے کراچی پولیس روایتی ہتھکنڈوں سے چندہ جمع کرتی رہی۔ پولیس دن بھر دکانداروں سے یہ کہہ کر چندہ جمع کرتی رہی کہ صاحب کو سپریم کورٹ نے طلب کیا ہے، ان کے جانے کا انتظام کرنا ہے۔