خان گڑھ (نامہ نگار‘ خبر نگار) سابق رکن قومی اسمبلی میاں عطا محمد قریشی کی نماز جنازہ گورنمنٹ مڈل سکول ڈیڈھے لعل کے گرا¶نڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق وفاقی وزیر و ایم این اے سردار عبدالقیوم جتوئی‘ ایم این اے جمشید احمد دستی‘ ایم پی اے میں محمد عمران قریشی‘ نوابزادہ افتخار احمد خان‘ سردار محمد آباد ڈوگر‘ میاں ساجد نعیم قریشی‘ نوابزادہ محمد احمد خان‘ رانا امجد علی امجد سمیت سینکڑوں کارکن‘ معززین علاقہ اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندہ لوگوں نے شرکت کی۔ کارکن دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ مرحوم کی قل خوانی 6 جنوری اتوار کے دن 11 بجے مڈل سکول ڈیڈھے لعل روہیلانوالی میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان دربار مخدوم شہاب الدین ڈیڈھے لعل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی عطا محمد قریشی سپردخاک
Jan 04, 2013