پی پی اور مسلم لیگ ن کا جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوششوں کا ملکر دفاع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (مقبول ملک/ نیشن رپورٹ) پیپلز پارٹی اور اوپزیشن کی اہم جماعت مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے اور جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی کوششوں کا دفاع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پیپلز پارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر اس کی اتحادی پارٹیوں بشمول متحدہ اور ق لیگ پیپلز پارٹی کو سپورٹ نہیں کرینگی تو وہ پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے یہ یقین دہانی چودھری نثار اور وزیراعظم کے درمیان یکم جنوری کو ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کرائی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن