کولکتہ (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ناصر جمشید نے بھارت کے خلاف مسلسل تین سنچریاں مکمل کی ہی ہیں۔ ناصر جمشید نے بھارت کے خلاف سنچریوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ بھارت کے خلاف ناصر جمشید نے 18 مارچ 2012ءکو ڈھاکہ میں 112 رنز بنائے، دوسرے میچ میں 30 دسمبر کو 2012ءکو چنائی میں 101 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ اسی طرح 3 جنوری کو کولکتہ میں 106 رنز بنائے ہیں۔
ناصر جمشید کی بھارت کیخلاف مسلسل 3 سنچریاں، ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کر دیا
Jan 04, 2013