لاہور (ثناءنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا نذیر نے کہا ہے کہ طاہر القادری کسی خفیہ اشارے پر ملک کو مزید بحرانوں میں دھکیلنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں اور فوج کو لانگ مارچ میں مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔ لیکن پاکستان کے غیور عوام جمہوری نظام کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سر پر ہیں اور آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق عوام اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کریں گے کہ کون حکومتی امور چلانے کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کا استحکام انتخابات میں ہے اور طاہر القادری کو چاہئے کہ کینیڈا کی شہریت چھوڑ کر وہ انتخابات میں بطور جماعت حصہ لیکر پارلیمنٹ میں آئیں اور اگر عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں تو اکثریتی سیٹوں سے حکومت بنائیں ہم جمہوری راستے سے تبدیلی پر خوش آمدید کہیں گے۔
طاہر القادری کسی خفیہ اشارے پر فوج کو لانگ مارچ کیلئے پکار رہے ہیں: رانا نذیر
Jan 04, 2013