نیو یارک (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بطور سلامتی کونسل کے صدر ملک انسداد دہشت گردی کے موضوع پر 15جنوری کو ایک بین الاقوامی مباحثہ کرائے گا۔ جبکہ 21 جنوری کو امن کے عنوان سے ایک اجلاس بھی منعقد ہو گا جس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صدارت بھی کریں گے۔ پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا تھاکہ ہم نے انسداد دہشت گردی جیساپیچیدہ موضوع سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل کیا ہے تاکہ اس پر خصوصی بحث کی جا سکے۔“ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں دہشت گردی کو اسی وقت شکست دی جا سکتی ہے، جب اس کے ختم کرنے کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کی جائے۔ ہماری ایک مو¿ثر صدارت ہو گی۔“مسعود خان نے کہا دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے تجاویز دی ہیں امید ہے تسلیم کی جائیں گی۔ اقوام متحدہ کی امن فوج میں ہمارا کردار انتہائی اہم ہے۔