ٹھگوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کیلئے بے تاب ہیں: انجمن تاجران رائیونڈ

رائے ونڈ (نامہ نگار) وائس چیئرمین انجمن تاجران رائے ونڈ سابقہ کونسلر چودھری جاوید مسعود نے صدر انجمن تاجران میاں مبشر حسین، جنرل سیکرٹری بابر مونگا اور چیئرمین شیخ فیاض بجاج کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حلقہ کے ارکان اسمبلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے تحریک انصاف کے ساتھ مل کرمین بازار کے تاجروں کو کروڑوں روپے کے عوض فروخت کرنے والے خادم اعلیٰ کے نمائندوں کو آئندہ الیکشن میں واضح اکثریت سے شکست دلائیں گے۔ تاجران لیگی ٹھگوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کیلئے بیتاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ کی تاجر برادری اپنے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...