لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈرصوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف نے اپنے کام سے عوام کے دل میں اپنا منفرداور ممتاز مقام بنایا۔ پاکستان سمیت دنیا بھرکے سیاسی نقاد بھی میاں شہبازشریف کی مختلف شعبہ جات میں گرانقدر خدمات اوراعلیٰ کارکردگی سے انکار نہیں کرسکتے۔ میاں شہباز شریف ایک خادم کی حیثیت سے پرفارم کررہے ہیں۔