سٹیٹ بینک نے برآمدات میں اضافے کیلئے نئی فنانسنگ سہولت متعارف کرا دی

کراچی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ مشینری کے لئے ایکسپورٹ فنانسنگ کی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ پلانٹ اور مشینری کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ نئی سہولت 3 جنوری 2013ءسے م¶ثر ہوگی اور آئندہ ہدایات تک نافذ العمل رہے گی۔ برآمد کنندگان اس سہولت کے تحت اہل پلانٹ و مشینری اور انجینئرنگ کی برآمدات کے لئے بینکوں کے ذریعے طویل مدتی فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں۔اس سہولت کے تحت 10 ملین ڈالر اور اس سے زائد قدر کے پلانٹ و مشینری کی برآمد کے لئے 5 برسوں (بشمول ایک سال کی رعایتی مدت) تک کی فنانسنگ دستیاب ہوگی جبکہ 10 ملین ڈالر سے کم قدر کے اسپیسیفائیڈ پلانٹ و مشینری کی فنانسنگ 3 برس (بشمول چھ ماہ کی رعایتی مدت) کے لئے مہیا کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...