کولکتہ سٹیڈیم میں ساڑھے چار ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے

Jan 04, 2013


کولکتہ (سپورٹس رپورٹر) بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے موقع پر ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سٹیڈیم کے اندر اور باہر تقریباً ساڑھے چار ہزار کے قریب پولیس اور سکیورٹی کے اداروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ سکیورٹی تین حصوں پر مشتمل تھی جسے تھری ٹائر سکیورٹی کا نام دیا گیا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں کے پہلے حصے نے سٹیڈیم کے ایک کلومیٹر کے حصے کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ سکیورٹی کا دوسرا حصہ سٹیڈیم کے گیٹ کے باہر تھا اور تیسرا حصہ سٹیڈیم کے اندر تھا۔گھڑ سوار پولیس اہلکار بھی سٹیڈیم کے باہر موجود تھے۔ سٹیڈیم کے ہر گیٹ میں واک تھرو گیٹس لگے ہوئے تھے جبکہ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے جہاں سے سٹیڈیم کے اندر اور باہر جانے والوں کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھی جارہی تھی ۔ سٹیڈیم کو ایک قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا تھا ۔سٹیڈیم کے باہر اس قدر رش تھا کہ دس منٹ کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہو رہا تھا۔ اس موقع پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

مزیدخبریں