اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین ترجیحی تجارت کے معاہدے کے متعلق تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور یہ معاہدہ ماہ رواں مین نافذ ہو جائے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔ اس بات کا انکشاف انڈونیشیا کے سفارتکانے کے کمرشل سیکرٹری اوتو آر گنی نے ثمینہ فاضل کی قیادت میں اسلام آباد ویمن چیمبر کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیمبر کے زیر احتمام اس نمائش سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو قریب لانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ثمینہ فاضل اور فریدہ راشد نے کہا کہ معاہدے سے پاکستانی برآمدات بڑھیں گی جبکہ صرف پام آئل کی مد میں پاکستان کو تقریبا ًسات ارب روپے بچیں گے۔ جس سے مقامی منڈی میںخوردنی تیل کی قیمتیں کم ہونگی ۔