دوسرے ون ڈے میچ میں سٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل طور پر بھرا ہوا تھا

Jan 04, 2013


کولکتہ (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں ایڈن گارڈن سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، سٹیڈیم کے اندر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ سٹیڈیم کی گنجائش 67000 ہزار ہے جبکہ گراﺅنڈ کے باہر بھی تماشائیوں کی کافی بڑی تعداد موجود تھی۔ میچ کے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو، ہزار اور پندرہ سو روپے رکھی گئی تھی۔ تماشائیوں کے علاوہ کولکتہ کے فرسٹ ڈویژن کلبوں کو ڈھائی سو ٹکٹ فی کلب، سیکنڈ ڈویژن کلبوں کو ڈیڑھ سو ٹکٹ فی کلب اور یونیورسٹیز کے لئے سو ٹکٹ فی یونیورسٹی دی گئیں تھیں۔

 جبکہ بنگال کرکٹ ایسویسی ایشن کے ممبران کے لئے اعزازی ٹکٹ مختص تھے۔ سٹیڈیم کے باہر ممبران کے اعزازی ٹکٹ پانچ سو روپے فی ٹکٹ فروخت ہو رہے تھے۔

مزیدخبریں