شیخوپورہ کے نواحی گاﺅں ہردیو میں چار لاکھ روپے سر کی قیمت والے اشتہاری ملزم صاحب عرف صاحبو بندیشہ کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا جس پراشتہاریوں نےپولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سےایک پولیس کانسٹیبل لیاقت وٹو موقع پر ہی شہید جبکہ دو پولیس اہلکار طاہراورامین شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی کاروائی میں دو اشتہاری ہلاک ہو گئےجبکہ پولیس اوراشتہاریوں میں دوگھنٹےتک مقابلہ جاری رہا اسی دوران ضلع بھر سےنفری طلب کرکےنواحی گاﺅں ہر دیواورارد گرد کےدیہاتوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔پولیس کے سرچ آپریشن میں تین افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔مقابلےمیں مارےجانیوالےاشتہاری ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی