سیکیورٹی ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے دوہ توئی میں سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ کارروائی کے نتیجے میں بیس شدت پسند ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے۔ اسی دوران بمباری سے شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ زخمیوں کو شدت پسندوں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ واضح رہےکہ کچھ روز قبل شدت پسندوں کی جانب سے اکیس لیویز اہلکاروں کی شہادت کے بعد سکیورٹی فورسز کا علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بیس شدت پسند ہلاک اور چودہ زخمی۔ شیلنگ سے شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔
Jan 04, 2013 | 11:03