ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کےسرکاری اسپتالوں میں مریض تیسرے دن بھی بےیارو مدد گار. ایڈہاک ڈاکٹروں نے ینگ ڈاکٹرز کی جگہ پوزیشن سنبھال لی۔

گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف ینگ ڈاکٹروں کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ ہڑتال کےباعث ان ڈور، آوٴٹ ڈور اور آپریشن تھیٹر آج بھی بند ہیں تاہم ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان میں تیسرے روز بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور مریض علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔ نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹرز نےکام کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث دور دراز سے آئے مریض بغیر علاج ہی گھروں کو لوٹ گئے۔ محکمہ صحت پنجاب نے تمام اسپتالوں کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر انتظامی ڈاکٹروں کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ کردی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ینگ ڈاکٹروں کی جگہ پر ایڈہاک اورکنٹریکٹ پر بھرتی کئےگئے ڈاکٹروں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں اور کسی صورت بھی ایمرجنسی سروس معطل نہ ہونے پائے ادھر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ساتھی ڈاکٹروں کی رہائی تک کام کا بائیکاٹ کیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن