مشرف کی ملک سے فرار کی کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی: ملک افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ سابقہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں فوج کی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے ملکی آئین کی دھجیاں اڑا کر ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، اس کو قانون ہی اپنی گرفت میں لے گا، ملک سے فرار کی ہمدردانہ سازشیں ناکام بنا دیں گے، قبل ازیں نواز شریف نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں معاف کر کے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف توانائی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف اعلان جنگ کر چکے ہیں، سرکاری اداروں کو ہر صورت ان کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...