لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر بہبودآبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئے آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے بہبود آبادی کی حکومتی پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔یہ بات انہوں نے بہبود آبادی کے دفتر میں بہبود آبادی کی پالیسی کے مرتب کرنے کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس اجلاس میں الطاف ایزد خان، سلیم قیصر، ربی ریان، پروفیسر سعید شفقت، ڈاکٹر علی میر، ڈاکٹر توصیف، ڈاکٹر جمیل، مظفر محمود قریشی کے علاوہ محکمہ بہبود آبادی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ ذکیہ شاہنواز نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے 2050ء میں پاکستان کی آبادی 309 ملین ہوجائے گی جو انتہائی تشویش ناک ہے۔