جمہوریت کی بقا کیلئے مشرف کا فیئر ٹرائل ضروری ہے: قاضی احمد سعید

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مشرف کا فیئر ٹرائل جمہوریت کی بقاء کے لئے ضروری ہے کہ پرویز مشرف کی بیماری کی نوعیت کا پتہ لگانے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو بہادر سیاستدان اور لیڈر تھیں جنہوں نے ملک اور جمہوریت کیلئے اپنی جان تک قربان کر دی جبکہ نام نہاد لیڈروں کو عدالت جاتے ہوئے دل کے دورے پڑ رہے ہیں۔ یہ پیپلز پارٹی کا ہی وطیرہ ہے کہ جس نے عدالتوں کا احترام کیا اور قانون کی حکمرانی کو تسلیم کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...