ارکان اسمبلی کو ٹیکس نوٹس جاری کرنے پر معذرت نہیں کی: ممبر ایف بی آر

Jan 04, 2014

لاہور (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر ٹیکس پالیسی شاہد حسین اسد نے کہا کہ وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس چوروں کی حوصلہ افزائی نہیں ہوگی۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پاکستان کو اخراجات میں کمی کی ’’نصیحت‘‘ کرتے ہیں۔  ایف بی آر نے ارکان اسمبلی کو ٹیکس نوٹس جاری کرنے پر معذرت نہیںکی۔ ہم معاشی طورپر آزاد نہیں۔ 30 لاکھ این ٹی این ہولڈرز میں سے دس لاکھ افراد بھی ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کراتے۔ 31 دسمبر تک 23 ہزارکارپوریٹ کمپنیوں میں سے صرف 14ہزار نے ٹیکس ریٹرنز جمع کروائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں چیف کمشنر مصطفی  اشرف‘ صدر لاہور ٹیکس بار قاری حبیب الرحمن زبیری‘ علی احسن رانا‘ شہباز صدیق‘ محمد اویس‘ اشتیاق چودھری نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیکیج کے تحت سرمایہ کاری کرنے والوں کو جون 2016ء سے پہلے کمرشل پروڈکشن شروع کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں