کوالالمپور (بی بی سی) ملائیشیا میں ایک بائبل سوسائٹی سے بائبل کے 300 سے زائد نسخے ضبط کر لئے گئے۔ کیونکہ ان میں لفظ ’اللہ‘ خدا کے لیے استعمال ہوا ہے۔ اکتوبر میں ایک عدالت نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ غیر مسلم خدا کے لیے اللہ کا لفظ استعمال نہیں کر سکتے۔ اس کے بعد اپیل کے نتیجے میں عدالت نے کہا کہ لفظ اللہ صرف اسلام کے لئے لازمی اور مخصوص ہونا چاہئے ۔ ملائیشیا میں تمام مسالک کے لوگ خدا کے لئے اللہ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔
ملائشیا: لفظ ”اللہ“ کا استعمال، بائبل کے 300 سے زائد نسخے ضبط
ملائشیا: لفظ ”اللہ“ کا استعمال، بائبل کے 300 سے زائد نسخے ضبط
Jan 04, 2014