مقبوضہ کشمیر : شبیر شاہ ساتھیوں سمیت گرفتار‘ سوپور میں زبردست مظاہرے آزادی کے نعرے

مقبوضہ کشمیر : شبیر شاہ ساتھیوں سمیت گرفتار‘ سوپور میں زبردست مظاہرے آزادی کے نعرے

سرینگر(کے پی آئی +اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کو سوپور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب سے روکنے کےلئے میر گنڈ کے علاقہ میں گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ کے ساتھ حریت رہنمامحمد یوسف نقاش ، غلام محمد مقدم ، عبدالرشید اور بیسیوں دیگر حریت کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ محمد یاسین عطائی کی قیادت میں ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ کے ایک اور وفد کو پٹن میں گرفتار کر لیا گیا۔ شبیر احمد شاہ کی گرفتاری کے خلاف سوپور میں لوگوں نے شدید احتجاجی مظاہرے کیے۔انہوںنے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ دریں اثناءڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے گرفتاریوں پرشدید تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوںسے تحریک آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جا سکتا۔ سینئر حریت رہنما شبےر احمد شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ پورے جموں وکشمےر کو اےک قےد خانے مےں تبدےل کےا گےا ہے جہاں آ زادی پسندوں کی زبان بندی اور نقل وحرکت محدود کر نے کےلئے پو لےس اور فورسز کو بے پناہ اختےارات حاصل ہےں انسانی حقوق کی پا ما لےاں بڑ ھ رہی ہےں اور حکمران ٹس سے مس نہےں ہورہے ہےں ۔ اے پی پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا جموںو کشمیر کے بارے میں اپنی ہی قرار دادوں پر عمل درآمد کے حوالے سے کردار انتہائی افسوس ناک ہے۔ ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میںکہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادیں مسئلہ کشمیر کو قانونی بنیاد فراہم کرتی ہیںلہذا انکی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5جنوری 1949کو ایک قرارداد پاس کی جس میں کہا گیا کہ کشمیری ایک آزادانہ استصوابے رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ جموںوکشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کی بے جا بھارتی رٹ کا نوٹس لے۔ مسلم لیگ کے ترجمان محمد رفیق گنائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اٹوٹ انگ کا دعویٰ نہ صرف زمینی حقائق کے خلاف ہے بلکہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمےر کالٹکتا ہو تنازعہ اس خطے مےں کروڑوںعوام کی معاشی بد حالی اور غربت کا بھی باعث ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...