لندن(آن لائن) امریکہ نے ڈرون طیاروں کو مزید موثر بنانے کےلئے پچیس سالہ منصوبہ تیار کرلیا ہے ہایک برطانوی اخبار کے مطابق یہ منصوبہ امریکی محکمہ دفاع کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔اس منصوبے کے مطابق امریکہ ڈرون طیاروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کرے گا۔اس کے علاوہ ڈرون طیاروں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی رہنمائی کی بجائے خود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پیدا کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق موجودہ ڈرون جی پی ایس نظام کے تحت کام کرتے ہیں ، جو باآسانی جام کئے جاسکتے ہیں۔آئندہ تیار کیے جانے والے ڈرون کو جی پی ایس کے علاوہ دوسری ٹیکنالوجی سے اڑانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ جو کسی طور پر جام نہ ہوسکیں۔
ڈرون/طیارے
ڈرون طیاروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کیا جائیگا‘ امریکہ نے 25 سالہ منصوبہ تیار کر لیا : برطانوی اخبار
ڈرون طیاروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کیا جائیگا‘ امریکہ نے 25 سالہ منصوبہ تیار کر لیا : برطانوی اخبار
Jan 04, 2014