الطاف پر غداری کا مقدمہ چلایا جائےبیان افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، متحدہ پر پابندی لگائی جائے، : مسلم لیگ (ن) جدہ

الطاف پر غداری کا مقدمہ چلایا جائےبیان افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، متحدہ پر پابندی لگائی جائے، : مسلم لیگ (ن) جدہ

جدہ ( امیر محمد خان سے) ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کا ایک ہنگامی اجلاس قائم مقام صدر چوہدری جعفر حسین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کمیونٹی کے دیگر سرگرم افراد نے بھی شرکت کی۔ شرکا ءنے الطاف حسین کی تقریر کو ملک میں مزید افرا تفری پھیلانے کی سازش قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ حکومت فور ی طور پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرے، الطاف حسین کے ٹیلفونک خطابوں پر پابندی اور غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...