نئی دہلی (رائٹرز) بھارت نے اٹلی کی فرم آگسٹا ویسٹ لینڈ سے 77کروڑ ڈالر کے 12ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے کے بعد اس حوالے سے ثالثی کی کارروائی میں حصہ لینے سے اتفاق کر لیا ہے۔ گروپ کے چیف ایگزیکٹو کی اس معاہدے کو بچانے کیلئے رشوت دینے کے الزام میں گرفتاری کے بعد بھارت نے رقوم کی منتقلی روک دی تھی۔ فرم کے ترجمان نے کہا ہم اپنی پوزیشن کو درستگی کے دفاع تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ بھارت کی جانب سے ثالثی قبول کرنا مثبت اقدام ہے۔
ہیلی کاپٹر/ ثالثی قبول