اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹوکیو سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 853 میں فنی خرابی پیدا ہو گئے۔ لینڈنگ گیئر میں خرابی، طیارے کی دو بار اترنے کی کوشش ناکام رہی۔ کچھ دیر فضا میں موجود رہنے کے بعد طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارہ رن وے پر ڈی ٹریک ہو گیا۔ طیارہ تمام مسافر محفوظ، رن وے کو بند کر دیا گیا۔ بعد میں آنے والی دو تھائی ائرویز کی پروازوں کا رخ لاہور کی طرف موڑ دیا گیا۔ لاہور لینڈنگ کے بعد مسافروں کو طیارے ہی میں بیٹھے رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے اسلام آباد ائرپورٹ خالی ہونے پر دونوں پروازیں واپس بھیج دی جائیں گی۔
طیارہ/ فنی خرابی
ٹوکیو سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں فنی خرابی‘بار بار اترنے کی کوشش ناکام، تیسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، دو پروازوں کا رخ لاہور موڑ دیا گیا
ٹوکیو سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں فنی خرابی‘بار بار اترنے کی کوشش ناکام، تیسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، دو پروازوں کا رخ لاہور موڑ دیا گیا
Jan 04, 2014