کولمبو (آئی اےن پی) سیاسی بے یقینی اور امن و امان کی صورتحال کے باعث بنگلہ دیش میں ایشیا کرکٹ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ ایشین کرکٹ کونسل آج میزبان ملک کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ ایشیا کپ دو ہزارچودہ فروری کے آخری ہفتے میں بنگلہ دیش میں شیڈول ہے۔ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال اور امن و امان غیر ملکی ٹیموں کے لئے باعث تشویش ہے۔ ویسٹ انڈیز کی انڈر نائنٹین ٹیم دھماکے کے باعث دورہ ادھورا چھوڑ کرچلی گئی تھی۔