پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ٹورنامنٹ : سوئی گیس‘ خان ریسرچ لیبارٹریز‘ نیشنل بینک‘ پی آئی اے‘ پی ٹی وی کی ٹیمیں کامیاب

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ٹورنامنٹ : سوئی گیس‘ خان ریسرچ لیبارٹریز‘ نیشنل بینک‘ پی آئی اے‘ پی ٹی وی کی ٹیمیں کامیاب

Jan 04, 2014

لاہو(سپورٹس رپورٹر پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے آٹھویں مرحلہ میں پی آئی اے، پی ٹی وی، نیشنل بنک، کے آر ایل اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی ٹیموں نے حریف ٹیموں کوہرادیا۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے حبیب بنک کو 16 رنز سے مات دی ۔کے آر ایل نے زرعی ترقیاتی بنک کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیشنل بنک نے پورٹ قاسم کو نو وکٹوںسے شکست دے دی۔کامران اکمل نے ناقابل شکست سنچری سکور کی۔ پی ٹی وی نے یو بی ایل بنک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا دیا۔ پی آئی اے نے واپڈا کیخلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں