لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کو ترقی دینے کے لئے اداروں کی ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نو منتخب صدر اولمپئن اختر رسول نے اس سلسلہ میں مختلف محکموں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان سٹیٹ آئل اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے اپنی ہاکی ٹیموں کی تشکیل کے لئے ابتدائی ہوم ورک کا آغاز کر دیا ہے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے اٹیم کی تشکیل کے لئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کر بھی کرایاہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اداروں کی ہاکی ٹیمیں بڑھانے کا فیصلہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اداروں کی ہاکی ٹیمیں بڑھانے کا فیصلہ
Jan 04, 2014