مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد (وقائع نگار) لال مسجد شہداء فائونڈیشن نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ گذشتہ روز حافظ احتشام کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف غازی عبدالرشید کیس کے قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث ہیں۔ اس لئے انہیں پاکستان میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کے ججز کے تقرر کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں ججز کے تقرر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ درخواست کو خصوصی عدالت میں بھی دائر کیا گیا ہے، اب خصوصی عدالت ہی اس کی سماعت کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...