اسلام آ باد(ثناء نیوز) بین الاقوامی میڈیانے جنرل(ر)پرویزمشرف کی عدالت پیشی کے بجائے ہسپتال یاتراکوبھرپورکوریج دی۔ نیویارک ٹائمز نے لکھاکہ مشرف عدالت حاضری پرکبھی راضی نہیں تھے۔ان کے وکلا کی جانب سے استثنیٰ کیلئے زوردیاجاتارہا۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھاکہ انھیں دل کی تکلیف کی کوئی حقیقت نہیں،جس سے قانونی نکات میں پچیدگی پیداہوسکتی ہے۔مشرف کی طرف سے عدالتی سماعت سے تیسری بارفرارکی کوشش کی گئی تاہم غداری کامقدمہ ان کے گلے کاپھندایاعمرقید کاباعث بن سکتاہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف اورگارڈین لکھتے ہیںکہ آج سے پہلے ان کی بیماری سے متعلق کوئی خبرسامنے نہیں آئی۔اچانک دل کی تکلیف تشویشناک ہے۔اخبارات نے غداری مقدمے سے حکومت،سول سوسائٹی اورفوج میں توازن بگڑنے کابھی خدشہ ظاہرکیاہے جوامریکہ اورنیٹوافواج کیلئے توجہ کاباعث ہوگا۔ٹائمز آف انڈیانے تبصرہ کیاکہ عدالت جانے سے پہلے مشرف کے چہرے پرعدم اطمینان کے آثار واضح دیکھے جاسکتے تھے،کبھی انتہائی طاقتورنظرآنے والاشخص ذہنی دبائوکاشکارلگتاتھا۔