لاہور (آئی این پی) خواجہ سرائوں نے بھی پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمے کی مخالفت کر دی‘ پرویزمشرف کے خلاف تمام مقدمات ختم کرکے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔ خواجہ سرائوں کی تنظیم ساتھی فائونڈیشن کی سیکرٹری جنرل لیلیٰ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پرویزمشرف سے ذاتی انتقام لے رہی ہے۔ حکومت کسی کو بھی انتقام کا نشانہ بنانے کے بجائے مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے قومی اداروں کو بھی نقصان ہو گا۔
حکومت ذاتی انتقام لے رہی ہے، خواجہ سرائوں نے بھی مشرف کیخلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
Jan 04, 2014