ملتان (سپیشل رپورٹر) ن لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر شیخ واجد شوکت کی رہائشگاہ پر کارکنوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید ضلعی صدر بلال بٹ اور شیخ بشارت شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو ہمیشہ اس جرم میں آمریت کے دورمیں خاتمہ کیا گیا کہ ن لیگ نے اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کی اور اقتدار کے پجاریوں کی نہیں مانی۔