پنجاب: رواں مالی سال کیلئے 345 ارب کے ترقیاتی بجٹ کا استعمال سوالیہ نشان بن گیا

لاہور (احسن صدیق) پنجاب کے صوبائی محکموں کی جانب سے رواں مالی سال 2014-15 کیلئے 345 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا استعمال سوالیہ نشان بن گیا کیونکہ پنجاب میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی سے اکتوبر) کے دوران ترقیاتی بجٹ کے استعمال کا حجم 50 ارب روپے رہا جبکہ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کیلئے ترقیاتی بجٹ کو خرچ کرنے کا حجم 143 ارب روپے مقرر کیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مالی سال بھی اتنی مدت کے دوران پنجاب کے ترقیاتی کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا تھا۔ صوبائی محکمے صرف 29.59 ارب روپے خرچ کر سکے جبکہ پنجاب حکومت نے اس مدت کیلئے ترقیاتی اخراجات کا ہدف 120.83 ارب روپے مقرر کیا تھا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کیلئے بجٹ اخ راجات کو مدنظر رکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ 345ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پوری طرح خرچ نہیں ہو سکے گا۔ تاہم ترقیاتی اخراجات کا حجم گذشتہ مال سال کے مقابلے میں زائد رہے گا۔ انہوں نے حکومت پنجاب کو تجویز دی ہے کہ ہر سال ترقیاتی بجٹ کے حجم میں اضافے کی بجائے پہلے صوبائی محکموں کی کپیسٹی بلڈنگ کی جائے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پورا کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...