سیالکوٹ (نامہ نگار) گاؤں کاہلانوالی میں زمین کے تنازعہ پر دیوار اور اسکے بیٹے نے گلے میں پھندا ڈال کر بھاوج کو قتل کر دیا۔ صدر پسرور پولیس کے مطابق اعجاز اور اسکے بھائی ضیاء کا زمین کا تنازعہ تھا اس رنجش پر گزشتہ روز ضیاء نے اپنے بیٹے دانش اور بیوی شاہدہ بی بی کی مدد سے اعجاز کی بیوی شاہدہ بی بی کو قابو کیا اور گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر اعجاز کی رپورٹ پر کارروائی شروع کر دی ہے۔
پسرور: دیور نے بیوی اور بیٹے سے ملکر بھاوج کو پھندا دیکر مار ڈالا
Jan 04, 2015