نائیجیریا: ’’بوکو حرام‘‘ نے 40 افراد کو اغوا کر لیا، صومالیہ: چیک پوسٹ پر حملہ بم دھماکہ،6 فوجیوں سمیت7 ہلاک

کانوے موغادیشو (آن لائن+اے ایف پی) صومالیہ میں ’’الشباب‘‘ کے جنگجوؤں کی جانب سے بیدووا میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے اور دارالحکومت موغادیشو میں چیک پوسٹ پر حملے، ایک کار بم دھماکے میں 6 فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہو گیا۔ ادھر شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں نے نائیجیریا کی ریاست بورنو کے ملادی گاؤں پر ہلہ بول کر 40 لڑکوں اور مردوں کو اغوا کر لیا اور قریبی جنگل سامسیا میں لے گئے جو شدت پسندوں کا … بیس تصور کیا جاتا ہے۔ ادھر گذشتہ برس اپریل میں بوکو حرام کی طرف سے اغوا کی جانیوالی 200 طالبات کے والدین نے حکومت سے مایوس ہو کر ان کی بازیابی کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال سے رابطہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...