شنگھائی+ کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان اور چینی بحریہ کے درمیان دوسری مشترکہ بحری مشقیں شنگھائی میں ختم ہو گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے جہاز شمشیر اور نصر نے ہیلی کاپٹروں جبکہ چینی بحریہ کے متعدد جنگی جہاز، آبدوزوں اور لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیریز کی تیسری مشق کا انعقاد جلد پاکستان کی بحری حدود میں ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین کے مشرقی سمندر میں ہونیوالی جنگی مشقوں کے دوران سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور بحری قذاقوں سے نمٹنے کیلئے بھی مشق کی گئی۔ کارروائی میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک میں فوجی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے معاہدے کئے گئے تھے یہ جنگی مشقیں انہیں کا تسلسل سمجھی جا رہی ہیں۔
پاکستان، چین مشترکہ بحری مشقیں ختم، قذاقوں سے نمٹنے کی تیاری بھی کی گئی
Jan 04, 2016