اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آسٹریلین پولیس سکارٹ ایک شخص نجیب عباسی کو وزارت داخلہ کی تصدیق کے بغیر ڈی پورٹ کرنے کراچی ائر پورٹ لے آئی۔ ڈیپورٹ کئے گئے شخص کو پولیس سکارٹ سمیت اسی فلائٹ سے واپس آسٹریلیا بھیج دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص ایک آسٹریلوی خاتون سے شادی شدہ تھا اور علیحدگی ہونے پراسے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے بغیر کاغذات ایک مسافر کو کراچی لانے پر تھائی ائر لائن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کئے گئے شخص کو کراچی ائرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا، تھائی ائر لائن کو بھی نوٹس
Jan 04, 2016