ہیبرون (اے ایف پی+بی بی سی) مغربی کنارے میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک اسرائیلی فوج خاتون سمیت3اہلکار زخمی ہو گئے، فوجی حکام نے الزام لگایا فلسطینیوں نے یہ فائرنگ کی۔ مقبوضہ غرب اردن میں ایک فلسطینی خاندان کے مکان کو آگ لگانے کے معاملے میں اسرائیلی حکام نے دو اسرائیلی باشندوں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔آتشزنی کا یہ واقعہ 31 جولائی کو نابلس کے قریب دومہ نامی گاؤں میں پیش آیا تھا جس میں سعد الدوابشہ نامی شخص کے مکان کو رات گئے آگ لگائی گئی تھی اور مکان کے قریب عبرانی زبان میں ’انتقام‘ کا لفظ بھی تحریر کیا گیا تھا۔ اسرائیل میں استغاثہ نے 21 سالہ امیرام بن اولیل پر اس معاملے میں قتلِ عمد اور ان کے ایک ساتھی پر قتل میں ساتھ دینے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی ہے۔ ان کے علاوہ کم از کم دو افراد پر فلسطینیوں پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطینی خاندان کی شہادت میں ملوث 2اسرائیلیوں پر فرد جرم عائد
Jan 04, 2016